نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین اشونی لوہانی نے کہا ہے کہ حال ہی میں کچھ واقعات کی وجہ سے ریلوے کی تصویر کا سامنا کر رہی ہندوستانی ریلوے نازک موڑ پر ہے لیکن سیکورٹی کا مسئلہ اس کی اولین ترجیح ہے۔ ریلوے کے ملازمین کو ایک خط میں لوہانی نے لکھا ہے کہ ماضی میں کچھ بدقسمتی والے واقعات کی وجہ سے ہندوستانی ریلوے کی تصویرکوگہراجھٹکالگاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے آسن گاؤں میں ایک ٹرین پٹری سے اترگئی اور گزشتہ 10دنوں میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کا چوتھا واقعہ ہے۔